اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ایم این اے محمد اعجاز الحق نے ادارہ مغربی پنجاب سرگودھا کے قیام کا بل 2026پیش کر دیا، مزید کارروائی کے لئے چیئر نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس قائمقام سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ پرائیویٹ ممبر ڈے پر ایم این اے محمد اعجاز الحق …
قومی اسمبلی اجلاس،رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے ادارہ مغربی پنجاب سرگودھا کے قیام کا بل 2026پیش کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ایم این اے محمد اعجاز الحق نے ادارہ مغربی پنجاب سرگودھا کے قیام کا بل 2026پیش کر دیا، مزید کارروائی کے لئے چیئر نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس قائمقام سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ پرائیویٹ ممبر ڈے پر ایم این اے محمد اعجاز الحق کی تحریک ایوان میں پیش کی گئی جس کی منظوری کے بعد محمد اعجاز الحق نے ادارہ مغربی پنجاب سرگودھا بل 2026 پیش کیا۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ریفر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک فیصلہ ہوا تھا کہ پرائیویٹ یونیورسٹی بل پارلیمانی لیڈر اور بزنس ایڈوائزری کی سطح پر زیر بحث لایا جائے کیونکہ حدود کے ایشوز پیدا ہوجاتے ہیں جس پر چیئر نے بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ میرے علم میں ہے کہ ایڈوائزری کمیٹی میں بات ہوئی تھی۔ یہ اداراہ قائم ہے،نوے کنال پر بنا ہوا ہے یونیورسٹی آف لاہور اور سرگودھا کے ساتھ منسلک ہے،قانونی کارروائی مکمل ہے، انسٹی ٹیوٹ بنانا ہے۔








