اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے پیر کے روز تین اہم بلوں کی منظوری دے دی، جن میں “ٹرانسفر آف ریلویز (ترمیمی) بل، 2025” بھی شامل ہے۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ بل وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ایوان میں پیش کیا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے “ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل، 2026” اور “نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی) بل، 2026” کی …
قومی اسمبلی اجلاس، تین اہم بل منظور، چار متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے پیر کے روز تین اہم بلوں کی منظوری دے دی، جن میں “ٹرانسفر آف ریلویز (ترمیمی) بل، 2025” بھی شامل ہے۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ بل وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ایوان میں پیش کیا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے “ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل، 2026” اور “نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی) بل، 2026” کی بھی منظوری دے دی۔
اس کے ساتھ ہی ایوان میں چار مزید بل متعارف کرائے گئے جن میں “اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (رجسٹریشن و ریگولیشن) (ترمیمی) بل، 2026”، “پاکستان نام اور علامات (غیر مجاز استعمال کی روک تھام) (ترمیمی) بل، 2026”، “کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل، 2026” اور “آرکائیول میٹریل (تحفظ اور برآمدی کنٹرول) (ترمیمی) بل، 2026” شامل ہیں، یہ چاروں بل مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے گئے۔








