اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں سانحہ کراچی پر بات کرنے کے لئے پرائیویٹ ممبر ڈے کے ایجنڈے پر کارروائی کل(بدھ) تک ملتوی کر دی گئی ۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ تین نکات پر کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے تحریک پیش کہ کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی بڑا سانحہ ہے …
قومی اسمبلی اجلاس، سانحہ کراچی پر بات کرنے کے لئے پرائیویٹ ممبر ڈے ایجنڈے پر کارروائی بدھ تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں سانحہ کراچی پر بات کرنے کے لئے پرائیویٹ ممبر ڈے کے ایجنڈے پر کارروائی کل(بدھ) تک ملتوی کر دی گئی ۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ تین نکات پر کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے تحریک پیش کہ کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی بڑا سانحہ ہے اس پر بات کے لئے معمول کی کارروائی معطل کی جائے ۔ وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اس تحریک کی تائید کی جس کے بعد سپیکر نے تحریک ایوان میں پیش کی اور منظوری کے بعد پرائیویٹ ممبر ڈے کی کاررروائی کل (بدھ) تک ملتوی کر دی۔








