قومی اسمبلی اجلاس، وراثت میں خواتین کو حق دینے کے لئے دستور (ترمیم) بل 2026 پیش

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور خان نے وراثت میں خواتین کو حق دینے کے لئے دستور (ترمیم) بل 2026 پیش کر دیا، بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس قائمقام سپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ایم این اے نعیمہ کشور نے تحریک منظور ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور خان نے وراثت میں خواتین کو حق دینے کے لئے دستور (ترمیم) بل 2026 پیش کر دیا، بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس قائمقام سپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ایم این اے نعیمہ کشور نے تحریک منظور ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا بل دستور (ترمیم) بل 2026 (آرٹیکل 24 الف) پیش کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا جائے جس پر ایوان کی رائے حاصل کرنے کے بعد بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔