قومی اسمبلی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے افراد اور بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال پر فاتحہ خوانی

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے افراد اور آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان اور …

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے افراد اور آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان اور ڈی آئی خان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہدا ء،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر مغفرت ادرجات کی بلندی کے لیے دعا کرائی۔

سپیکر کی ہدایت پر مولانا مصباح الدین نے تمام مرحومین اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کروائی اور ایوان نے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اجلاس میں اراکین نے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کے قیام اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔