اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں آمد پر ایوان میں نواز شریف کا پرجوش استقبال کیا گیااور شیر آیا شیر آیا کے زبردست نعرے لگائے گئے۔ اس دوران اراکین قومی اسمبلی ان کی نشستوں کے ارد گرد جمع ہوگئے، ملاقاتیں کیں اور تصویریں بنوائیں۔اپوزیشن کی جانب سے بھی اس موقع …
قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں آمد پر ایوان میں نواز شریف کا پرجوش استقبال کیا گیااور شیر آیا شیر آیا کے زبردست نعرے لگائے گئے۔
اس دوران اراکین قومی اسمبلی ان کی نشستوں کے ارد گرد جمع ہوگئے، ملاقاتیں کیں اور تصویریں بنوائیں۔اپوزیشن کی جانب سے بھی اس موقع پر مسلسل نعرے بازی کی جاتی رہی۔








