اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی ہوگیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاس صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہونا تھا تاہم وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے معمول کی کارروائی معطل کرنے کے لیے تحریک ایوان میں پیش کی جس کے …
قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی ہوگیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاس صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہونا تھا تاہم وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے معمول کی کارروائی معطل کرنے کے لیے تحریک ایوان میں پیش کی جس کے بعد بلوچستان کے واقعہ پر بحث کا آغاز ہوا۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے بلوچستان واقعہ میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکار وںاور شہریوں کی شہادت کے حوالے سے اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا ۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی،نوابزادہ جمال خان رئیسانی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر اراکین قومی اسمبلی نے سانحہ بلوچستان سے متعلق اظہار خیال کیا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی نے اجلاس کی مزید کارروائی (کل) منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔







