قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس کل (پیرکو) سہ پیر چاربجے پارلیمینٹ ہاوس میں شروع ہوگا۔ اجلاس میں ملک میں توانائی کی صورتحال، پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں اورحالیہ بارشوں سے فصلوں کوہونے والے نقصان پر بحث متوقع ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں وقفہ سوالات کے بعد حالیہ بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کے بارے میں رکن فضل …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس کل (پیرکو) سہ پیر چاربجے پارلیمینٹ ہاوس میں شروع ہوگا۔ اجلاس میں ملک میں توانائی کی صورتحال، پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں اورحالیہ بارشوں سے فصلوں کوہونے والے نقصان پر بحث متوقع ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں وقفہ سوالات کے بعد حالیہ بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کے بارے میں رکن فضل محمد خان کے توجہ دلاﺅ نوٹس پر بحث ہوگی۔ قومی صحت خدمات وریگولیشنز کے انچارچ وزیر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل آرڈی ننس 2019ءایوان میں پیش کریں گے۔خزانہ، اقتصادی اموراورمحصولات کے انچارچ وزیرزرمبادلہ ریگولیشنزایکٹ 2010 میں مزید ترامیم کا بل متعارف کرائیں گے۔اس کے علاوہ دیگر ایجنڈاامورنمٹائے جائیں گے۔

Leave a Reply