قومی اسمبلی کا رواں اجلاس 12 فروری تک جاری رہے گا، قومی اسمبلی ہائوس بزنس ایڈوائزری اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے24 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 12 فروری 2026ء بروز جمعرات تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔موجود اجلاس میں بلوچستان کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی بحث کی جائے گی ۔ …

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے24 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 12 فروری 2026ء بروز جمعرات تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔موجود اجلاس میں بلوچستان کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی بحث کی جائے گی ۔

اجلاس میں قانون سازی وقفہ سوالات اور عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا ۔اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے شرکت کی۔

اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، اعجاز حسین جاکھرانی، سید حفیظ الدین ، پولین بلوچ، سید امین الحق، نزہت صادق، سیدہ شہلا رضا، محمد اعجاز الحق، شازیہ مری، نور عالم خان اور شیخ آفتاب نے شرکت کی۔