ملتان۔ 17 فروری (اے پی پی):پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے سب کمیٹی اراکین کا اہم اجلاس ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ آفس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سب کمیٹی کے کنوینئر رمیش لال نے کی جبکہ ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ملتان افتخار حسین نے ڈویژن کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں کمیٹی کے معزز اراکین میں وسیم قادر اور صادق علی میمن نے …
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا ملتان ڈویژن کا دورہ، ریلوے اراضی واگزاری اور شجرکاری اقدامات کو سراہا گیا

مزید خبریں
ملتان۔ 17 فروری (اے پی پی):پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے سب کمیٹی اراکین کا اہم اجلاس ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ آفس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سب کمیٹی کے کنوینئر رمیش لال نے کی جبکہ ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ملتان افتخار حسین نے ڈویژن کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں کمیٹی کے معزز اراکین میں وسیم قادر اور صادق علی میمن نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او، سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ جنرل منیجر ویلفیئر اینڈ اسپیشل انیشیٹوز حفیظ اللہ، ڈی جی لینڈ شاہد عباس، ڈی آئی جی پاکستان ریلوے منیر احمد، لیگل ایڈوائزر سلمان کاظمی اور ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ملتان افتخار حسین سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ملتان کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان ڈویژن میں زرعی و کمرشل ریلوے اراضی کی الاٹمنٹ اور تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔
کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ قبضہ مافیا سے 141.23 ایکڑ قیمتی ریلوے اراضی واگزار کروائی گئی ہے جس کی مالیت 1144.33 ملین روپے ہے۔ مزید برآں، ریلوے اراضی سے 550 ملین روپے کی خطیر رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی۔ کمیٹی کے معزز اراکین نے اس شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ملتان کے مختصر عرصہ میں مؤثر اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔اجلاس کے دوران ریلوے میں شجرکاری مہم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ای او پاکستان ریلوے نے بتایا کہ اب تک 70 ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں اور اس مہم کو مزید وسعت دی جائے گی۔ کمیٹی اراکین نے ہدایت کی کہ ایسے درخت لگائے جائیں جو ماحول دوست ہوں اور پرندوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں۔مزید برآں، ملتان ڈویژن کو ریلوے اراضی سے متعلق 1500 ملین روپے کا ہدف دیا گیا ہے، جس میں سے اب تک 550 ملین روپے کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔
ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ملتان نے یقین دہانی کروائی کہ جاری مالی سال کے دوران باقی ہدف بھی مکمل کر لیا جائے گا۔کمیٹی کے کنوینئر اور معزز اراکین نے پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریلوے کی ترقی، اراضی کے تحفظ اور ماحولیات کے فروغ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔








