قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی زیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں کمیٹی کے کنوینئر سردار عاشق حسین گوپانگ کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کمیٹی کے ارکان عبدالرشید گوڈیل ‘ ڈاکٹر عارف علوی اور شاہدہ اختر علی کے علاوہ متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے 2008-09ءاور 2009-10ءکے آڈٹ اعتراضات …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی زیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں کمیٹی کے کنوینئر سردار عاشق حسین گوپانگ کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کمیٹی کے ارکان عبدالرشید گوڈیل ‘ ڈاکٹر عارف علوی اور شاہدہ اختر علی کے علاوہ متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے 2008-09ءاور 2009-10ءکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے پی اے سی کو ایک آڈٹ اعتراض کے جائزے کے دوران بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران وزارت خارجہ میں پیپرا رولز کی ایک خلاف ورزی بھی نہیں ہوئی۔ ہم نے اس حوالے سے خصوصی ہدایت دے رکھی ہے۔

Leave a Reply