اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پورمیں ضمنی انتخاب کے لئے جاری پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا،جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی، یہ نشست قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے یکم اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں اپنے اختیارات …
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پورمیں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈدل جاری، پولنگ 23نومبر کو ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پورمیں ضمنی انتخاب کے لئے جاری پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا،جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی، یہ نشست قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے یکم اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں اپنے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی پیر کو جاری کئے گئے جو شیڈول کے مطابق 15سے 17 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گےجن کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 27 اکتوبرتک دائر کی جاسکیں گی اوراپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ 3 نومبر تک ہوگا۔
نظرثانی شدہ فہرست 4 نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 5نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 6نومبر کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہو گی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہری پور ذیشان خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیاہے۔








