قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 06جنوری(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے بیٹے عامر مانڈوی والا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے سلیم مانڈوی والا اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر اور …

اسلام آباد ۔ 06جنوری(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے بیٹے عامر مانڈوی والا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے سلیم مانڈوی والا اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں