اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر و ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ طالب جوہری حافظ قرآن اور ایک نامور شاعر تھے ان کی وفات پر دکھ ہواہے۔ ملک آج ایک جید عالم دین سے …
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر و ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ طالب جوہری حافظ قرآن اور ایک نامور شاعر تھے ان کی وفات پر دکھ ہواہے۔ ملک آج ایک جید عالم دین سے محروم ہو گیا ہے۔ علامہ طالب جوہری کی مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے کی دعا بھی کی۔








