قومی اقتصادی سروے 26۔2025کے مطابق زرعی شعبے کی شرح نمو2.8فیصد رہی جبکہ جاری مالی سال کے لئے شعبہ کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کےلئے فصلوں کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد تھا جبکہ جولائی 2025 تا اپریل 2026کے دوران فصلوں کی شرح نمو 2.4 فیصد رہی۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق لائیو سٹاک کے شعبہ کےلئے ترقی کا …
قومی اقتصادی سروے 26۔2025کے مطابق زرعی شعبہ کی شرح نمو2.8فیصد رہی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):قومی اقتصادی سروے 26۔2025کے مطابق زرعی شعبے کی شرح نمو2.8فیصد رہی جبکہ جاری مالی سال کے لئے شعبہ کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کےلئے فصلوں کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد تھا جبکہ جولائی 2025 تا اپریل 2026کے دوران فصلوں کی شرح نمو 2.4 فیصد رہی۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق لائیو سٹاک کے شعبہ کےلئے ترقی کا ہدف 4.2 فیصدمقرر کیا گیا تھا جبکہ اس میں شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔







