23.2 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومضلعی خبریںقومی امن کمیٹی لاہور کے زیر اہتمام استقبال رمضان کانفرنس کا انعقاد...

قومی امن کمیٹی لاہور کے زیر اہتمام استقبال رمضان کانفرنس کا انعقاد ، مقررین کاخطاب

- Advertisement -

لاہور۔23فروری (اے پی پی):قومی امن کمیٹی لاہور کے زیر اہتمام اتوار کے روز یہاں استقبال رمضان کانفرنس کا انعقاد بیت الامن شادمان میں کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت سجادہ نشیں میراں حسین زنجانی پیر سید افضال حسین زنجانی نے کی ۔

کانفرنس میں چیئرمین پاکستان سنی علما فورم علامہ اصغر عارف چشتی ،قاسم علی قاسمی،چوہدری صغیر عباس ورک،حافظ کاظم رضا نقوی،سید اویس الرحمن گیلانی،علامہ غلام عباس،قیصر شہزاد،ساجد نقوی،سید اشفاق الرحمان، محمد عمران،ملک اویس ودیگر نے شرکت کی ۔

- Advertisement -

اس موقع پر پیر افضال زنجانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید عالم انسانیت کے لئے مکمل دستور حیات جبکہ رمضان المبارک اللہ تعالی کی رحمتیں لوٹنے اور قرب الہی حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔چیئرمین امن کمیٹی لاہور چوہدری ارشد گجر نے کہا کہ عالم اسلام کی مشکلات کا حل توبہ و استغفار،رجوع الی اللہ اور امت کے اتحاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی اور خوشحالی کا راز اسلام اور قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے ۔ علامہ اصغر عارف چشتی نے کہا کہ امت مسلمہ اسلام اور قرآن پاک پر عمل کرکے ساری مشکلات پر قابو پاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن اور اسلام ہی تمام دنیا کے لوگوں کو قلبی سکون دے سکتے ہیں ۔

قاسم علی قاسمی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت خدا کی خوشنودی کا ذریعہ اور رمضان المبارک ہمدردی و احساس کا مہینہ ہے۔ حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ مخیرحضرات اپنی زکوة،صدقات اور عطیات کے ذریعے مخلوق خدا کی دل کھول کر امداد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سخاوت کرنے والا اللہ تعالی کا دوست ہے۔ سید اویس الرحمن نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت عین عبادت ہے، قوم پاکستان کے تحفظ ، سلامتی و بقا کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و اتحاد،قومی یکجہتی،بھائی چارہ،اخوت و محبت اور رواداری کی اشد ضرورت ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564986

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں