مسجد نبوی کے 100 دروازے جو مختلف ادوار کی تاریخ کے گواہ ہیں

مدینہ منورہ۔21جون (اے پی پی):مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے دروازے جن کی تعداد 100 کے قریب ہے وہ دراصل اپنے اندر مختلف ادوار کی تاریخ سموئے ہوئے ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کا ہردروازہ مختلف ناموں سے ہے جن میں ’باب السلام، باب الرحمہ، باب جبریل، باب النسا، باب کنگ عبدالعزیز، باب عبدالمجید وغیرہ ہیں جن کے نقوش اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہیں۔ یہ دروازے …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

مدینہ منورہ۔21جون (اے پی پی):مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے دروازے جن کی تعداد 100 کے قریب ہے وہ دراصل اپنے اندر مختلف ادوار کی تاریخ سموئے ہوئے ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کا ہردروازہ مختلف ناموں سے ہے جن میں ’باب السلام، باب الرحمہ، باب جبریل، باب النسا، باب کنگ عبدالعزیز، باب عبدالمجید وغیرہ ہیں جن کے نقوش اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہیں۔
یہ دروازے خادم الحرمین الشریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز کی جانب سے توسیعی منصوبے کے موقع پر تعمیر کیے گئے جن کے لیے عالمی سطح پر شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔

اس توسیع میں سات اہم راستے ہیں جن میں 3 شمالی سمت اور 2 مشرقی اور مغربی جانب ہیں ہر گزرگاہ پر 7 عظیم الشان دروازے نصب ہیں جن میں سے دو دروازے ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر ہیں ان کے درمیان 5 میٹر کا فاصلہ ہے۔

ہر دروازہ 3 میٹر چوڑا او 6 میٹر اونچا ہے جبکہ اس کی موٹائی 13 سینٹی میٹر ہے ہر دروازے کا وزن سوا ٹن کے قریب ہے۔

اتنے بڑے اور بھاری ہونے کے باوجود ان دروازوں کو کھولنا یا بند کرنا کوئی مشکل نہیں۔ان دروازوں کی تیاری کے لیے 16 سو میٹر کیوبک میٹر انتہائی مہنگی لکڑی ’ساگون‘ استعمال کی گئی ہے جبکہ ہر ایک دروازے میں 15 سو کے قریب سونے کے پانی سے مزین کانسی کی پلیٹیں لگائی گئی ہیں جن پر دائری شکل میں ’محمد رسول اللہ ‘ درج ہے۔

مسجد نبوی کے یہ عظیم الشان دروازے متعدد مراحل اور مختلف ممالک میں تیار کیے گئے۔کانسی کی پلیٹوں پر سونے کا پانی چڑھانے کا کام فرانس میں ہوا جبکہ لکڑی امریکہ سے حاصل کی گئی اور اسے خشک کرنے کے لیے سپین کے شہر برشلونہ کا انتخاب کیا گیا جس میں پانچ ماہ کا وقت لگا۔