قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر میں جاری

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):رواں سال کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر میں پانچویں روز بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق مہم کے پہلے چار روز میں ملک بھر میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 24 لاکھ …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):رواں سال کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر میں پانچویں روز بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق مہم کے پہلے چار روز میں ملک بھر میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 24 لاکھ سے زائد، سندھ میں 95 لاکھ 85 ہزار سے زائد، خیبر پختونخوا میں 67 لاکھ 64 ہزار سے زائد، بلوچستان میں تقریباً 20 لاکھ 55 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 54 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد جبکہ آزاد کشمیر میں 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔ نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے لیے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے ہیلپ لائن 1166 پر کال یا7776546- 0346پر واٹس ایپ پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔ والدین اور کمیونٹی سے پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ پولیو کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔