قومی انڈر15 اور انڈر 17 کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کے مقابلے شروع ہوگئے

لاہور۔15فروری (اے پی پی):قومی انڈر 15 اور انڈر 17 کرکٹ کپ کے مقابلے پاکستان کے 11 شہروں میں شروع ہوگئے۔ ہفتہ کو جاری ترجمان پی سی بی کے بیان کے مطابق دونوں ٹورنامنٹس میں 500 سے زائد نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔یہ دونوں ٹورنامنٹس پاکستان کے تمام حصوں میں ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متعارف کرائے گئے …

لاہور۔15فروری (اے پی پی):قومی انڈر 15 اور انڈر 17 کرکٹ کپ کے مقابلے پاکستان کے 11 شہروں میں شروع ہوگئے۔ ہفتہ کو جاری ترجمان پی سی بی کے بیان کے مطابق دونوں ٹورنامنٹس میں 500 سے زائد نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔یہ دونوں ٹورنامنٹس پاکستان کے تمام حصوں میں ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متعارف کرائے گئے نچلی سطح کے ڈھانچے کا حصہ ہیں۔کھلاڑیوں کو ان کی متعلقہ ریجنل ٹیموں کے لیے ٹرائلز کے عمل کے بعد منتخب کیا گیا ہے جو جنوری میں دو مرحلوں میں ہوا تھا۔

دونوں ٹورنامنٹس میں کل 18 ریجنل ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر انڈر 15 اور انڈر 17 ریجنل ٹیم 24 سے 26 فروری تک ہونے والے ٹرائنگولر مرحلے سے پہلے اپنے اپنے ٹورنامنٹ میں 50 اوورز کے پانچ میچوں میں شرکت کرے گی۔ دونوں ٹورنامنٹس میں ہر گروپ کی ٹاپ ٹیمیں ٹرائنگولر مرحلے میں حصہ لیں گی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لیے مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹورنامنٹس کے فائنل 28 فروری کو ہونگے۔

نیشنل انڈر 15 ٹورنامنٹ بہاولپور، فیصل آباد، لاہور، رحیم یار خان، صادق آباد اور سرگودھا میں جبکہ نیشنل انڈر 17 ٹورنامنٹ ایبٹ آباد، چارسدہ، اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔دونوں ٹورنامنٹس کے سہ فریقی مرحلے کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔