قومی باکسنگ چیمپیئن شپ آج سے اسلام آباد میں شروع گی

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چیمپیئن شپ آج پیر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں شروع گی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر ) ناصر تنگ نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپیئن شپ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی باکسنگ چیمپیئن شپ آج پیر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں شروع گی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر ) ناصر تنگ نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپیئن شپ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، کراچی الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں 49 کلو گرام، 52 کلو گرام، 56کلو گرام، 60کلو گرام، 64کلو گرام، 69 کلو گرام، 75 کلو گرام، 81کلو گرام، 91کلو گرام اور پلس 91 کلو گرام کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نےکہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیمیں اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ منیجرز میٹنگ ، کھلاڑیوں کے ویٹ اور چیمپیئن شپ کے ڈراز کا اعلان آج پیر کو دن 11 بجے کیا جائےگا جبکہ مقابلے شام ساڑھے چاربجے شروع ہو نگے۔ چیمپیئن شپ 3 اپریل تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Leave a Reply