قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن اورمرکزتحقیق برائے تاریخ ،فنون و ثقافت اسلامیہ کے زیر اہتمام خطاطی کی بین الاقوامی نمائش تیسرے روز بھی جاری رہی

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن اورمرکزتحقیق برائے تاریخ ،فنون و ثقافت اسلامیہ (ارسیکا ) ترکی کے زیر اہتمام خطاطی کی بین الاقوامی نمائش اتوار کوتیسرے روز بھی جاری رہی،زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے نمائش میں رکھے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔اس موقع پر ترکی اور دیگر ملکی اور غیر ملکی …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن اورمرکزتحقیق برائے تاریخ ،فنون و ثقافت اسلامیہ (ارسیکا ) ترکی کے زیر اہتمام خطاطی کی بین الاقوامی نمائش اتوار کوتیسرے روز بھی جاری رہی،زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے نمائش میں رکھے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔اس موقع پر ترکی اور دیگر ملکی اور غیر ملکی اسلامی فن پاروں کے خطاطوں کی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا اورشرکاءنمائش نے مفید معلومات حاصل کیں اوراپنے سوالات کے سیر حاصل جواب حاصل کئے ۔وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے خطاطوں اورخوش نویسوں کے ہمراہ نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کا معائنہ کیا اور بین الاقوامی مختلف نمائشوں میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے فن پاروں کی تعریف کی ۔اس موقع پربین الاقوامی شہرت یافتہ ملکی اور غیر ملکی خطاط وں نے فن خطاطی کے تحفظ اورفروغ کیلئے پاکستان بالخصوص وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی کوششوںکو سراہااور اسلام آّباد میں اپنی نوعیت کی اس منفرد نمائش اورسیمینار کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کیاجس سے فن خطاطی کوفروغ ملے گا۔

Leave a Reply