قومی ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2026-27 کی نمایاں جھلکیاں
قومی ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2026-27 کی نمایاں جھلکیاں

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):قومی ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2026-27 کی نمایاں جھلکیاں
مجموعی قومی ترقیاتی پروگرام (نیشنل پی ایس ڈی پی) کا حجم 3675 ارب روپے مقرر۔
صوبائی ترقیاتی پروگراموں کے لیے 2224 ارب روپے مختص۔
وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیے 1000 ارب روپے رکھے گئے۔
جاری مالی سال 2025-26 میں مجموعی قومی ترقیاتی پروگرام کا ترمیمی حجم 4113.23 ارب روپے رہا۔
وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے لیے 682.49 ارب روپے مختص۔
سرکاری ملکیتی اداروں (SOEs) کے لیے 451 ارب روپے تجویز۔
صوبوں اور خصوصی علاقوں کے لیے مجموعی طور پر 233.39 ارب روپے مختص۔
صوبائی منصوبوں کے لئے 88.29 ارب روپے مختص۔
ضم شدہ قبائلی اضلاع (Merged Districts) کے لیے 56.08 ارب روپے مختص۔
آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 89.02 ارب روپےمختص۔
آبی وسائل ڈویژن: 103.09 ارب روپے مختص
کابینہ ڈویژن: 64.08 ارب روپے مقرر
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی): 46 ارب روپے مقرر
ریلوے ڈویژن: 40.66 ارب روپے مختص
وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 36.31 ارب روپے مختص
داخلہ و انسدادِ منشیات ڈویژن کیلئے 21.82 ارب روپے مختص
انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے 19.58 ارب روپے مختص
ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 16.39 ارب روپے مختص
قومی صحت خدمات ڈویژن کیلئے 16.06 ارب روپےمختص
ریونیو ڈویژن کیلئے 11.57 ارب روپے مختص
دفاعی ڈویژن کیلئے 10.90 ارب روپے مختص
وفاقی تعلیم ڈویژن کے تحت 10.90 ارب روپے رکھے گئے
ایچ ای سی کے تحت 2.20 ارب روپے رکھے گئے ہیں
آئی ٹی ڈویژن کے تحت 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں
کارپوریشنز کے لیے مجموعی طور پر 312.51 ارب روپے مختص۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 224.51 ارب روپے مختص۔
پاور ڈویژن (این ٹی ڈی سی/پیپکو) کے لئے 88 ارب روپے مختص۔
سی پیک 2.0 کے تحت نئے اقدامات کے لیے 1 ارب روپے مختص۔
بلوچستان فلڈ پراجیکٹ (IFRAP) کے لیے 17 ارب روپے تجویز۔
اسپارکو کے لیے 4.90 ارب روپے مختص۔
نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لیے 4.18 ارب روپے مختص۔
اطلاعات و نشریات ڈویژن کے لیے 3.02 ارب روپے مختص۔
موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈویژن کے لیے 2.48 ارب روپے مختص








