کراچی ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر پلاننگ،ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمز احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی ترقی میں جامعات کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عصر حاضر جدت اور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ، جو اقوام اس کے شانہ بشانہ نہیں چل سکتیں وہ دنیا میں اپنا مقام اور حیثیت کھوبیٹھتی ہیں، جامعہ کراچی پاکستان کا ایک اعلیٰ معیار کا تعلیمی ادارہ ہے اور اپلائیڈ …
قومی ترقی میں جامعات کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،مستقبل میں کیٹی بندرگاہ کا کردار اہم ہے، احسن اقبال

مزید خبریں
کراچی ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر پلاننگ،ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمز احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی ترقی میں جامعات کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عصر حاضر جدت اور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ، جو اقوام اس کے شانہ بشانہ نہیں چل سکتیں وہ دنیا میں اپنا مقام اور حیثیت کھوبیٹھتی ہیں، جامعہ کراچی پاکستان کا ایک اعلیٰ معیار کا تعلیمی ادارہ ہے اور اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر ،جامعہ کراچی کو حکومتی تھینک ٹینک میں شامل کیا جاسکتاہے، سی پیک کے نتیجے میں پاکستان تین ارب لوگوں کی آبادی والے جنوبی ایشیائ، وسطی ایشیاءاور چین پر مشتمل خطے پر مبنی ایک وسیع تر اقتصادی زون قائم کرسکتا ہے، سی پیک پر کام تیزی سے جاری و ساری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جامعہ کراچی کے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام سینٹر ہذا کی سماعت گاہ میں منعقدہ لیکچر بعنوان: ”پاک چین اقتصادی راہداری “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل نے کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینٹر ہذا پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ خلیل ،ڈاکٹر اضغر علی اور ڈاکٹر نعمان بھی موجودتھے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ۔، اس منصوبے میں بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، صرف توانائی کے شعبے کے لئے 35 ارب ڈالر مخصوص کئے گئے ہیں، یہ اقتصادی راہداری پاکستان کے معاشی مقدر کی تبدیلی کی ضامن ہے، سندھ کا کیٹی بندر بین الاقوامی بندرگار میں جلد تبدیل ہوجائے گا








