اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) قومی جوڈو ٹیم ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ کےلئے قومی کھلاڑیوںکا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ چیمپئن شپ 20 سے 26 ستمبر تک آذربائیجان کے شہر باکو میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن …
قومی جوڈو ٹیم ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) قومی جوڈو ٹیم ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ کےلئے قومی کھلاڑیوںکا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ چیمپئن شپ 20 سے 26 ستمبر تک آذربائیجان کے شہر باکو میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ایونٹ میں شرکت کےلئے تین سے چار کھلاڑیوں کو بھجوائے گی۔ قومی کھلاڑی اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں تربیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کےلئے تین سے چار کھلاڑیوں کا انتخاب آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ مسعود احمد خان نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ پاکستان جوڈو فیڈریسن کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ایونٹ کےلئے بھجوائیں گے تاکہ وہ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اچھے نتائج حاصل کر سکیں۔








