اسلام آباد ۔ 02اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی نے کل17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ نے دنیا بھر میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو واپس لانے کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے …
قومی رابطہ کمیٹی نے کل17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے، ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی نے کل17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ نے دنیا بھر میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو واپس لانے کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں،وزیرخارجہ۔ے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی نے کل 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ،ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے، ہماری دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں جبکہ ہماری تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم، واپسی کے منتظر طلباء کو واپس لانا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ 4سے11اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے،ہمیں ان تمام مسافروں کو ائیر پورٹ پر کرونا ٹسٹنگ سے گزارنا ہے اس لیے ہم اپنی ٹسٹنگ اور کوارنٹائین کی استعداد کار کو بتدریج بڑھا رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہو گا توکراچی کیلئے بھی پروازیں کھولیں گے۔








