قومی سائیکل سواروں کا عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کےلئے تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل سائیکلسٹس کا عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کےلئے تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فی©ڈریشن کے سیکرٹری سیّد اظہر علی شاہ نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں 4 سائیکلسٹس حصہ لے رہے ہیں جن میں عزت اللہ، ارسلان انجم، نجیب اللہ اور حمزہ اللہ شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو کوچز ہارون اور سردار نزاکت …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل سائیکلسٹس کا عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کےلئے تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فی©ڈریشن کے سیکرٹری سیّد اظہر علی شاہ نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں 4 سائیکلسٹس حصہ لے رہے ہیں جن میں عزت اللہ، ارسلان انجم، نجیب اللہ اور حمزہ اللہ شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو کوچز ہارون اور سردار نزاکت تربیت دے رہے ہیں۔ فیڈریشن نے ایونٹ کےلئے چار سائیکلسٹس کو شارٹ لسٹ کیا ہے تاہم چیمپئن شپ کےلئے حتمی دو سائیکلسٹس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ رواں ماہ 20 سے 30 ستمبر تک آسٹریا میں کھیلی جائے گی۔

مزید خبریں