اسلام آباد ۔ 12اپریل (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل (ر)ناصر خان جنجوعہ سے بدھ کو یہاں پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شیر علی جانانوف نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،دفاعی و سیکورٹی تعاون اور خطے میں مجموعی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تاجکستان نے دفاعی تعاون میں بتدریج پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے دفاعی اداروں میں …
قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل (ر)ناصر خان جنجوعہ سے تاجکستان کے سفیر شیر علی جانانوف کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12اپریل (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل (ر)ناصر خان جنجوعہ سے بدھ کو یہاں پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شیر علی جانانوف نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،دفاعی و سیکورٹی تعاون اور خطے میں مجموعی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تاجکستان نے دفاعی تعاون میں بتدریج پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے دفاعی اداروں میں تاجکستان کی درخواست پر آرمڈ فروسز اور سیکورٹی اہلکاروں کی تربیت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنی حکومت کی جانب سے دو طرفہ انسداد دہشت گردی تعاون کو مزید مستحکم کرنیکی خواہش کا اظہار کیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سفارتی،سیاسی،دفاعی اوع سیکورٹی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان چین بلکہ وسطی ایشیاءاور افغانستان کیلئے فائدہ مند ہے۔سفیر نے قومی سلاتی کے مشیر کو تجکستان کے دورے کی دعوت بھی دیجو انہوں نے قبول کی۔








