اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنوعہ سے منگل کو یہاں پاکستان میں ازبکستان کے سفیر فرقات صدیقوف نے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ دفاعی تعاون اور مجموعی علاقائی صورتحال اور قومی سلامتی کے مشیر کی ازبکستان میں کانفرنس میں شرکت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی سلامتی کے …
قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنوعہ سے ازبکستان کے سفیر فرقات صدیقوف کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنوعہ سے منگل کو یہاں پاکستان میں ازبکستان کے سفیر فرقات صدیقوف نے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ دفاعی تعاون اور مجموعی علاقائی صورتحال اور قومی سلامتی کے مشیر کی ازبکستان میں کانفرنس میں شرکت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ازبکستان برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان ازبکستان کے ساتھ قریبی تعاون پر مبنی اور خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ ازبکستان کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ سالوں میں ازبکستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں نمایاں اور مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ ازبکستان پاکستان کے ساتھ ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سیاسی، دفاعی، اقتصادی، تجارتی، توانائی، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو توسیع دینے کا خواہاں ہے۔ ازبک سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں اور کامیابیوں کو سراہا۔








