قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے جاپان کے سفیر تکاشی کورائے کی ملاقات

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے جاپان کے سفیر تکاشی کورائے کی ملاقات پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر تکاشی کورائے نے یہاں ملاقات کی جس …

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے جاپان کے سفیر تکاشی کورائے کی ملاقات
پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر تکاشی کورائے نے یہاں ملاقات کی جس میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے علاوہ مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔قومی سلامتی کے مشیر نے معزز مہمان کا پر جوش خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اپنا گراں قدر اثاثہ سمجھتا ہے اور مستقبل میں تعاون پر مبنی یہ تعلقا ت مزید ٹھوس بنیادوں پر استوار ہوں گے ۔جاپانی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت کئی شعبوں ، انفراسٹرکچر اور سماجی ترقی میں تعاون کا خواہاں ہے ۔قومی سلامتی کے مشیر نے جاپانی سفیر کو خطہ بھر میں سلامتی کی صورتحال کے مجموعی تناظر بارے آگاہ کیا اور پاکستان کے اس کردار کے بارے میں بتایا جو پاکستان نے خطہ میں پائیدار امن برقرار رکھنے کے لئے ادا کیا ہے۔ فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کے لئے مذاکرات کا سلسلہ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ۔

Leave a Reply