اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) 11رکنی قومی سکواش ٹیم ایشیئن گیمز میں شرکت کےلئے 17 اگست کو انڈونیشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ایشیئن گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلے جائیں گے جس میں 4 مرد ، 4 خواتین کھلاڑی اور تین آفیشلز جائیں گے۔ …
قومی سکواش ٹیم ایشیئن گیمز میں شرکت کےلئے 17 اگست کو انڈونیشیا روانہ ہوگی
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) 11رکنی قومی سکواش ٹیم ایشیئن گیمز میں شرکت کےلئے 17 اگست کو انڈونیشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ایشیئن گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلے جائیں گے جس میں 4 مرد ، 4 خواتین کھلاڑی اور تین آفیشلز جائیں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں اسرار احمد، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، فائزہ ظفر، رفعت خان اور آمنہ فیاض شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں محمد نعیم اور فضل شاہ کوچز جبکہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔









