قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ میں ماڑی پیٹرولیم نے پورٹ قاسم، نیوی نے پولیس، واپڈا نے ایئرفورس اور پنجاب نے آرمی کو شکست دے دی

راولپنڈی۔14نومبر (اے پی پی):قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ میں ماڑی پیٹرولیم نے پورٹ قاسم، نیوی نے پولیس، واپڈا نے ایئرفورس اور پنجاب نے آرمی کو شکست دے دی، نیشنل بنک اور سوئی سدرن گیس کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، پی ایچ ایف کی زیراہتمام ڈومیسٹک ہاکی کے 66 ویں پریمیئر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ماڑی پیٹرولیم ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں جاری ہے، …

راولپنڈی۔14نومبر (اے پی پی):قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ میں ماڑی پیٹرولیم نے پورٹ قاسم، نیوی نے پولیس، واپڈا نے ایئرفورس اور پنجاب نے آرمی کو شکست دے دی، نیشنل بنک اور سوئی سدرن گیس کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، پی ایچ ایف کی زیراہتمام ڈومیسٹک ہاکی کے 66 ویں پریمیئر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ماڑی پیٹرولیم ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں جاری ہے، ایونٹ کے ساتویں روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ماڑی پیٹرولیم نے پورٹ قاسم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-2 سے ہرایا، فاتح ٹیم کی جانب سے عمیر، وسیم، اویس اور ارباز نے ایک، ایک گول کیا، دوسرے میچ میں نیوی نے پولیس کو بآسانی ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی، نیوی کی طرف سے علی شیر، محمد سویر اور حماد نے دو، دو گول سکور کئے، تیسرے میچ میں واپڈا نے ایئرفورس کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی، واپڈا کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول سلمان رزاق نے کیا، چوتھے میچ میں پنجاب نے آرمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرایا، اویس الرحمان نے دو گول کرکے پنجاب کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، نیشنل بنک اور سوئی سدرن گیس کے مابین کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، واضح رہے کہ میچز دیکھنے کےلئے چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپئن منظور جونیئر، ممبران اولمپئن خالد حمید، اولمپئن ناصر علی، اولمپئن وسیم فیروز، اولمپئن ایاز محمود اور سابق سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں