اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں شروع کئے گئے قومی صحت بارے تاریخی پروگرام کے تحت اب تک دس لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کوریج دے چکے ہیں اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں شروع کیا گیا قومی صحت کا پروگرام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی …
قومی صحت بارے تاریخی پروگرام کے تحت اب تک دس لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کور یج دے چکے ہیں،سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں شروع کئے گئے قومی صحت بارے تاریخی پروگرام کے تحت اب تک دس لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کوریج دے چکے ہیں اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں شروع کیا گیا قومی صحت کا پروگرام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے زیادہ سے زیادہ خاندانوں تک تیزی سے پہنچ رہا ہے۔ وہ وزیراعظم کے قومی صحت کے پروگرام کی 15 ویں سٹیئرنگ کمےٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اجلاس میں سیکریٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر جنرل وزارت قومی صحت وزیر اعظم کے دفتر سے نمائندہ صوبائی صحت کے محکموں، خزانہ، قانون اور منصوبہ بندی کی وزارت، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، نادرا اور شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میںنیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام سندھ اور خیبر پختونخوا میں شروع کرنے بارے ضروری فیصلے کرنے کے لئے طلب کیا گیا تھا ۔ ان دونوں صوبوں میں پروگرام وفاقی حکومت کی 100فیصد رقوم سے شروع ہو گا توسیع شدہ پروگرام پاکستان بھر میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے ایسے افراد کو صحت کی ثانوی اور دیگر سہولیات مفت فراہم کرے گا جن کی آمدن 200روپے یومیہ سے بھی کم ہو ۔








