قومی علماءو مشائخ کونسل کے چھٹے اجلاس کا اعلامیہ

لاہور۔11جنوری(اے پی پی )قومی علماءمشائخ کونسل کا چھٹا اجلاس جمعرات کومقامی ہوٹل میں منعقدہوا‘ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کی‘ اجلاس میںکوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکے اور قصور میں ہونیوالے انسانیت سوز واقعہ کی پرزور مذمت اور ان واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کی سفارش کی گئی‘ اجلاس میں کونسل کے گزشتہ اجلاسوں میں کئے …

لاہور۔11جنوری(اے پی پی )قومی علماءمشائخ کونسل کا چھٹا اجلاس جمعرات کومقامی ہوٹل میں منعقدہوا‘ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کی‘ اجلاس میںکوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکے اور قصور میں ہونیوالے انسانیت سوز واقعہ کی پرزور مذمت اور ان واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کی سفارش کی گئی‘ اجلاس میں کونسل کے گزشتہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا‘ اس کے علاوہ صوبائی اور ضلعی سطح پر علماءو مشائخ کونسلوں‘ متحدہ علماءبورڈ کے قیام، مدارس میں علمائے کرام کے دورہ جات‘ ختم نبوت 2018ءکی تقریبات کا انعقاد اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تجاویز پر غور ہوا‘ اجلاس میں علماءکرام و مشائخ عظام کے علاوہ صوبائی وزراءمذہبی امور‘ وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے‘ بین المسالک ہم آہنگی کو موثر بنانے کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر علماءو مشائخ کونسلیں قائم کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی اور اس بارے میں صوبائی حکومتیں 30 جنوری 2018ءتک وفاقی وزارت مذہبی امور کو اپنی رپورٹ دیں گی اور 11 فروری 2018ءتک باقاعدہ اجلاس منعقد ہوں گے جبکہ 2018ءختم نبوت کے سال کے طور پر منایا جائیگا