اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ کے ساتویں راؤنڈ میں پیر کے روز صرف دو میچ ممکن ہو سکے جبکہ بارش کے باعث دیگر چھ میچز منسوخ کر دیئے گئے۔ چارسدہ میں کھیلے گئے میچ میں آزاد جموں و کشمیر نے حیدرآباد کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ بارش کے باعث میچ کو 25 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ فاتح ٹیم …
قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ کے ساتویں راؤنڈ میں پیر کو صرف دو میچ ممکن ہو سکے جبکہ بارش کے باعث دیگر چھ میچز منسوخ کر دیئے گئے
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ کے ساتویں راؤنڈ میں پیر کے روز صرف دو میچ ممکن ہو سکے جبکہ بارش کے باعث دیگر چھ میچز منسوخ کر دیئے گئے۔ چارسدہ میں کھیلے گئے میچ میں آزاد جموں و کشمیر نے حیدرآباد کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ بارش کے باعث میچ کو 25 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
فاتح ٹیم کے عزیر نوید نے شاندار 52 رنز بنائے جبکہ حیدرآباد کی جانب سے یحییٰ شاہ نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ پشاور میں دوسرے میچ میں کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اسلام آباد کی پوری ٹیم 89 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کراچی وائٹس کے ازمان حسین اور نقاب شفیق نے تین
تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار کارکردگی پر نقاب شفیق کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔









