قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین انڈر-23 والی بال چیمپیئن شپ کی تیاری کے سلسلہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ تربیتی کیمپ ملک بھر سے 23 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور 15 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے اور بقایا کھلاڑی بھی ایک دوروز رپورٹ کردیں گے۔ ان …

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین انڈر-23 والی بال چیمپیئن شپ کی تیاری کے سلسلہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ تربیتی کیمپ ملک بھر سے 23 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور 15 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے اور بقایا کھلاڑی بھی ایک دوروز رپورٹ کردیں گے۔ ان کھلاڑیوں کو کورین کوچ کیﺅنگون کے ہمراہ پاکستانی کوچز پاکستان پولیس کے مظہر حسین گوجر، پاکستان واپڈا کے لیئق خان، پاکستان ائیرفورس کے محمد سعید اور پاکستان آرمی کے فضل احمد تربیت دے رہے ہیں۔ ایشین انڈر23 والی بال چیمپیئن شپ رواں سال 3 سے 11 اگست تک میانمار میں کھیلی جائے گی۔ ان کھلاڑیوں کا انتخاب گذشتہ ماہ لاہور میں کھیلی گئی قومی چیمپیئن شپ کے دوران کیا گیا تھا جس میں پاکستان واپڈا نے چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ پاکستان آرمی کی ٹیم رنراپ رہی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply