قومی ون ڈے کرکٹ کپ، کراچی سرفہرست، راولپنڈی اورپشاورکی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ کپ میںکراچی وائٹس کی ٹیم سرفہرست جبکہ راولپنڈی اورپشاورکی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا میں اب تک ٹورنامنٹ کا چوتھا مرحلہ کھیلا جا چکا ہے اورپوائنٹ ٹیبل کے مطابق کراچی وائٹس کی ٹیم تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں ناکامی کے بعد سرفہرست …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ کپ میںکراچی وائٹس کی ٹیم سرفہرست جبکہ راولپنڈی اورپشاورکی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا میں اب تک ٹورنامنٹ کا چوتھا مرحلہ کھیلا جا چکا ہے اورپوائنٹ ٹیبل کے مطابق کراچی وائٹس کی ٹیم تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں ناکامی کے بعد سرفہرست ہے، جبکہ راولپنڈی تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں ناکامی کے بعد اورپشاور تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں ناکامی کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر ہیں۔ پانچویں مرحلے کے میچز(آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ پنڈی سٹیڈیم میں لاہوروائٹس کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا،کے آر ایل گراﺅنڈ راولپنڈی میں کراچی وائٹس اور لاہور بیلو کی ٹیموں کے درمیا ن میچ کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں