قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے پانچویں مرحلے کے میچز (کل) کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے پانچویں مرحلے کے میچز(کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں لاہوروائٹس کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا،کے آر ایل گراﺅنڈ راولپنڈی میں کراچی وائٹس اور لاہور بیلو کی ٹیموں کے درمیا ن میچ کھیلا جائے گا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ میںاسلام آباد اور فاٹا مدمقابل ہونگی …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے پانچویں مرحلے کے میچز(کل) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں لاہوروائٹس کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا،کے آر ایل گراﺅنڈ راولپنڈی میں کراچی وائٹس اور لاہور بیلو کی ٹیموں کے درمیا ن میچ کھیلا جائے گا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ میںاسلام آباد اور فاٹا مدمقابل ہونگی جبکہ ارباب سٹیڈیم پشاور میں راولپنڈی اور پشاور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 8 اور 9 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں لاہور وائٹس، فیصل آباد، کراچی وائٹس، لاہور بیلو،اسلام آباد، فاٹا، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں۔

مزید خبریں