راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):قومی ویمنز ون ڈے کپ میں کل(پیر کو) دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ چیلنجرز اور اسٹارز جبکہ دوسرا میچ اسٹرائیکرز اور انوینسبلز کے درمیان کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام قومی ویمنز ون ڈے کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز ٹورنامنٹ کے پندرہویں میچ میں چیلنجرز اور سٹارز کی خواتین ٹیمیں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ …
قومی ویمنز ون ڈے کپ میں (کل) بروز پیر کو دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

مزید خبریں
راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):قومی ویمنز ون ڈے کپ میں کل(پیر کو) دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ چیلنجرز اور اسٹارز جبکہ دوسرا میچ اسٹرائیکرز اور انوینسبلز کے درمیان کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام قومی ویمنز ون ڈے کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پیر کے روز ٹورنامنٹ کے پندرہویں میچ میں چیلنجرز اور سٹارز کی خواتین ٹیمیں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔چیلنجرز کی ٹیم عالیہ ریاض اور سٹارز کی ٹیم سدرہ امین کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔
ٹورنامنٹ کا سولہواں میچ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے درمیان شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ، سٹرائیکرز کو ندا ڈار اور انوینسبلز کو منیبہ علی لیڈ کریں گی ۔








