اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) چار رکنی قومی ٹیم عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے جنوبی کوریا روانہ ہوگئی ہے۔ چیمپئن شپ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چار رکنی قومی ٹیم دو مرد اور دو خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مرد کھلاڑیوں میں محمد اقبال اور محمد فہیم جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں عائشہ نور …
قومی ٹیم عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے کوریا روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) چار رکنی قومی ٹیم عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے جنوبی کوریا روانہ ہوگئی ہے۔ چیمپئن شپ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چار رکنی قومی ٹیم دو مرد اور دو خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مرد کھلاڑیوں میں محمد اقبال اور محمد فہیم جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں عائشہ نور اور نرما واثق شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت 180 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔








