اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) سابق اولمپین طاہر زمان قومی ٹیم پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ کی بجائے تمام تر توجہ ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ تک رسائی پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں 18 جون کو مدمقابل ہوں گی۔ طاہر زمان نے ”اے …
قومی ٹیم کو ورلڈ ہاکی لیگ میں بھارت کے خلاف میچ کی بجائے تمام تر توجہ ورلڈ کپ تک رسائی پر مرکوز رکھنی چاہیے، طاہر زمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) سابق اولمپین طاہر زمان قومی ٹیم پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ کی بجائے تمام تر توجہ ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ تک رسائی پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں 18 جون کو مدمقابل ہوں گی۔ طاہر زمان نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت مقابلے پوری دنیا میں مقبول ہیں اور یہ اعصاب کی گیم ہوتی ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ اس بار گرین شرٹس روایتی حریف کو شکست فاش سے دوچار کرنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن میرے خیال میں ٹیم کو تمام تر توجہ ورلڈکپ میں جگہ بنانے پر مرکوز رکھنی چاہیے۔








