قومی ٹی 20 کپ ،بلوچستان نے اویس ضیاءکی طوفانی بیٹنگ کی بدولت خیبرپختونخوا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر دو اہم پوائنٹس حاصل کر لئے

راولپنڈی ۔10اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹی 20 کپ میں بلوچستان نے اویس ضیاءکی طوفانی بیٹنگ کی بدولت خیبرپختونخوا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر دو اہم پوائنٹس حاصل کر لئے، فاتح ٹیم نے 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اویس ضیاءنے 49 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، …

راولپنڈی ۔10اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹی 20 کپ میں بلوچستان نے اویس ضیاءکی طوفانی بیٹنگ کی بدولت خیبرپختونخوا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر دو اہم پوائنٹس حاصل کر لئے، فاتح ٹیم نے 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اویس ضیاءنے 49 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، شعیب ملک کی 74 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے 17 ویں میچ میں بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، شعیب ملک نے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، فخر زمان 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے، عاکف جاوید نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں بلوچستان نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اوپنر اویس ضیاءنے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 92 رنز بناکر بلوچستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، اکبرالرحمان 24 اور بسم اللہ خان 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں، اویس ضیاءکو مرد میدان قرار دیا گیا۔