قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ وویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، محمد حفیظ

لاہور۔15جولائی (اے پی پی):قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی و تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی طرح انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ٹی ٹونٹی میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی اور یہ سیریز پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی،انہوں نے کہا کہ اوے …

لاہور۔15جولائی (اے پی پی):قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی و تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی طرح انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ٹی ٹونٹی میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی اور یہ سیریز پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی،انہوں نے کہا کہ اوے ٹورز پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا کسی بھی ٹیم کے بہتر ٹیم کہلانے کا ثبوت ہوتا ہے،

بلاشبہ جیت جیت ہوتی ہے چاہے وہ ہوم سیریز میں حاصل ہو مگر اوے ٹور ز پر نمایاں کارکردگی کسی بھی ٹیم کی میگا ایونٹ کی تیاریوں میں بہت معاونت کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں فینز کی سپورٹ اور وائیٹ بال کرکٹ کی کنڈیشنز انہیں ہمیشہ سے بہت پسند ہیں اور وہ 2003 ء سے لے کر اب تک یہاں کرکٹ کھیلنے کابھرپور لطف اٹھارہے ہیں، محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ کیریئر کے آخری مراحل میں ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی ایک میراث چھوڑ جائیں،

ان کا مزید کہنا ہے کہ گالف کھیلنا کسی بھی کرکٹر کی وائیٹ بال کرکٹ میں بیٹ سوئنگ اور فالو تھرو بہتر کرتا ہے اور جب سے انہوں نے قومی کھلاڑیوں کو گولف کھیلنے کی پیشکش کی ہے ، کپتان بابراعظم ، امام الحق، فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے اس میں بہت دلچسپی لی ہے،ترجمان پی سی بی کے مطابققومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ کا 18 سالوں میں انگلینڈ کا یہ نواں دورہ اور انگلینڈ کے میدانوں کا ان کے کرکٹ کیریئر میں ایک اہم کردار ہے،

انگلینڈ میںمحمد حفیظ نے اپنا پہلا میچ2003 ء میں کھیلا تھا،اس دوران انہوں نے میزبان ٹیم کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 69 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی، ترجمان کے مطابق محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز بھی اسی سرزمین سے کیا ،28 اگست 2006 ء کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین برسٹل میں کھیلا جانے والا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ان کا اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ تھا جس میںوہ 46 رنز بناکر نمایاں رہے ،

ترجمان کے مطابق محمد حفیظ مجموعی طور پر18 سالوں میں انگلینڈ میں 41 انٹرنیشنل میچز میں 32.17 کی اوسط سے 1255 رنز بناچکے ہیں، اس دوران ان کی سب سے نمایاں یادگار 2017 ء میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی رہی، جہاں انہوں نے فائنل میں 37 گیندوں پر 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کا مجموعی سکور 300 کے پار پہنچانے میں مدد کی تھی،ترجمان کے مطابق محمد حفیظ نے اب تک 106 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 27.13کی اوسط سے 2388 رنز بنارکھے ہیں اور وہ یکم جنوری 2020 ء سے اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں۔

مزید خبریں