قومی کمیشن برائے انسانی ترقی این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان کا ٹوکیو میں ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 34 لاکھ ناخواندہ افراد کو غیر رسمی سکولوں میں تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ پیر کو وہ جاپان کے شہر ٹوکیو میں غیر رسمی تعلیم کے حوالے سے جاری ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 34 لاکھ ناخواندہ افراد کو غیر رسمی سکولوں میں تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ پیر کو وہ جاپان کے شہر ٹوکیو میں غیر رسمی تعلیم کے حوالے سے جاری ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 5 ہزار 949 فیڈر سکولوں میں، 6 ہزار 581 اساتذہ، تین لاکھ 10 ہزار 114 بچوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی غیر رسمی تعلیم کی ڈیزائننگ، پلاننگ اور عملدرآمد کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ڈونرز کے تعاون سے ضرورت پر مبنی خصوصی اقدامات بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وژن 2025ءکے مطابق پرائمری سطح پر داخلہ کی شرح کو 100 فیصد اور خواندگی کی شرح کو 90 فیصد تک لانا ہے۔

Leave a Reply