قومی ہاکی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ راﺅنڈ میں اپنا دوسرا میچ (کل) کینیڈا کے خلاف کھیلے گی

لاہور ۔ 15 جون (اے پی پی ) قومی ہاکی ٹیم لندن میں جاری عالمی ہاکی کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں اپنا دوسرا میچ (کل) جمعہ کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔18 جون کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جبکہ 19 جون کو اس کا آخری پول میچ سکاٹ لینڈ سے ہوگا۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے پانچ ٹیمیں آئندہ سال بھارت میں ہونے والے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے …

لاہور ۔ 15 جون (اے پی پی ) قومی ہاکی ٹیم لندن میں جاری عالمی ہاکی کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں اپنا دوسرا میچ (کل) جمعہ کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔18 جون کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جبکہ 19 جون کو اس کا آخری پول میچ سکاٹ لینڈ سے ہوگا۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے پانچ ٹیمیں آئندہ سال بھارت میں ہونے والے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے کوالیفائی کریں گی، جو ٹیمیں کوالیفائنگ راونڈ سے عالمی کپ میں جگہ نہیں بنا پائیں گی ان کےلئے بین البراعظمی ٹورنامنٹس کے ذریعے عالمی کپ تک رسائی کا ایک اور موقع ہوگا اگر پاکستانی ٹیم لندن کے اس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے عالمی کپ میں پہنچنے میں ناکام رہتی ہے تو اس کے پاس یہ موقع ہوگا کہ وہ ایشیا کپ جیت کر عالمی کپ میں جگہ بنالے۔

مزید خبریں

Leave a Reply