لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداءکی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتارہے گا۔ قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اورپرامن پاکستان کی تاریخ رقم کی، محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون …
قوم ،آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،عثمان بزدار

مزید خبریں
لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداءکی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتارہے گا۔ قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اورپرامن پاکستان کی تاریخ رقم کی، محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے،ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیوں کے طفیل دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کا مثالی اتحاد اوراتفاق سامنے آیا۔شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا اور سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ عظیم شہداءکے خون کا ایک ایک قطرہ اس مٹی پر قر ض ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کی قعطا گنجائش نہیں۔ برداشت اورمیانہ روی پر مبنی معاشرے کے قیام کاعظیم مقصد ضرور حاصل کریں گے۔پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداءکی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ ہمیں آج اسی اتحاد کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کرنا ہے جس کی خاطر معصوم بچوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔








