قوم پرستی سے عالمی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا، ماکروں

پیرس ۔ 26 اپریل (اے پی پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے امریکی کانگریس سے اپنے خطاب میں قوم پرستی کی مخالفت کی ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپ اور امریکا کو مل کر دہشت گردی جیسے مسائل پر قابو پانا چاہیے۔ فرانسیسی صدر کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور اقوام متحدہ جیسی بین الاقوامی تنظیموں کو لازمی طور پر مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے …

پیرس ۔ 26 اپریل (اے پی پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے امریکی کانگریس سے اپنے خطاب میں قوم پرستی کی مخالفت کی ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپ اور امریکا کو مل کر دہشت گردی جیسے مسائل پر قابو پانا چاہیے۔ فرانسیسی صدر کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور اقوام متحدہ جیسی بین الاقوامی تنظیموں کو لازمی طور پر مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستی سے عالمی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے آزاد اور شفاف تجارت کی وکالت بھی کی۔ اس خطاب کے دوران ایرانی جوہری معاہدے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر بھی ماکروں کا موقف امریکی صدر ٹرمپ سے مختلف تھا۔

مزید خبریں