قو م نے آزمائش کے وقت مثالی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ، سپیکر قومی اسمبلی کا اکتوبر 2005 کے زلزلے کی 15ویں برسی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کا زلزلہ پاکستانی قوم کے لئے ایک آزمائش تھی اور قو م نے اس آزمائش کے وقت میں جس اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ مثالی تھا، اس زلزلے کی تباہ کاریو ں اور اس کے نتیجہ میں شہید ہو نے والوں کو ہم آج تک نہیں بھولے اور ان خاندانوں جن …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کا زلزلہ پاکستانی قوم کے لئے ایک آزمائش تھی اور قو م نے اس آزمائش کے وقت میں جس اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ مثالی تھا، اس زلزلے کی تباہ کاریو ں اور اس کے نتیجہ میں شہید ہو نے والوں کو ہم آج تک نہیں بھولے اور ان خاندانوں جن کے پیارے اس قدرتی آفت کے دوران ان سے بچھڑ گئے ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کی 15ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 8 اکتوبر کے زلزلے کے دوران پوری قوم اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ اس بے مثال قومی اتحاد اور یکجہتی نے متاثرین کو دوبارہ سے اپنے پائوں پر کھڑاہو نے کے لئے ایک نیا حوصلہ اور عزم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت کے دوران آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں کے 80 ہزار سے زاہد افراد شہید اور لا کھوں افراد بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی ایک مشکل مرحلہ تھا تاہم قومی اتحاد اور یکجہتی اور دوست ممالک کے تعاون سے بحالی کا یہ مشکل کام ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے والے قومی اتحاداور یکجہتی کے مظاہرے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکومت زلزلہ سے متاثرہ علا قوں کی ترقی کے لئے پر عزم ہے اور متاثرین کی مکمل بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا ئیں گے۔ انہو ں نے زلزلہ متاثرین کے عزم اور حوصلے کو سراہتے ہو ئے ا? تعالیٰ سے زلزلے میں شہید ہو نے والوں کے درجا ت کی بلندی اور وطن عزیز کو ایسی آفات سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔