ملتان۔ 29 جنوری (اے پی پی):عدنقیدیوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں سپورٹس سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہان نعیم نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں سے مستفید ہونا ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نوازاوروزیرِکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھرکے صحت اورکھیلوں کے فروغ کےعزم کےتحت صوبے بھرمیں مثبت اورتعمیری کھیلوں کی سرگرمیوں کاانعقاد کیاجا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل ملتان …
قیدیوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں سپورٹس سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
ملتان۔ 29 جنوری (اے پی پی):عدنقیدیوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں سپورٹس سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہان نعیم نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں سے مستفید ہونا ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نوازاوروزیرِکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھرکے صحت اورکھیلوں کے فروغ کےعزم کےتحت صوبے بھرمیں مثبت اورتعمیری کھیلوں کی سرگرمیوں کاانعقاد کیاجا رہا ہے۔
اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قید قیدیوں کودیگرسہولیات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل عامر عمر قریشی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ میاں محمد علی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے باہمی اشتراک سے قیدیوں کی ذہنی نشوونما اورجسمانی صحت کو بہتربنانے کےلیےجیل میں والی بال
ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور اوپن جم جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن کےلیےمناسب جگہ کاتعین بھی کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل عامر عمر قریشی نے بتایا کہ انہوں نے قیدیوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کےمستقل انعقاد کےحوالے سےسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے تعاون کی درخواست کی تھی اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکا یہ دورہ اسی سلسلےکی ایک اہم کڑی ہے۔انہوں نےسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جیل میں قید افراد کے حوصلے بلند کرنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔








