لائیڈ پوپ کی ریکارڈ ساز باﺅلنگ، آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کو ہرا کر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

آکلینڈ ۔ 23 جنوری (اے پی پی) لائیڈ پوپ کی ریکارڈ ساز باﺅلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ انڈر 19 کو 31 رنز سے شکست دی، انگلش ٹیم 127 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں صرف 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی، لائیڈ پوپ کی تباہ کن باﺅلنگ …

آکلینڈ ۔ 23 جنوری (اے پی پی) لائیڈ پوپ کی ریکارڈ ساز باﺅلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ انڈر 19 کو 31 رنز سے شکست دی، انگلش ٹیم 127 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں صرف 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی، لائیڈ پوپ کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی بینٹن کے سوا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، 47 کے سکور پر انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی آﺅٹ نہیں تھا جبکہ اگلے 49 رنز پر اس کی 10 وکٹیں گریں، بینٹن 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، پوپ نے 9.4 اوورز میں 35 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلوی انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 33.3 اوورز میں 127 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی

مزید خبریں