لاس اینجلس۔26ستمبر (اے پی پی):جاپان کے مشہور بیس بال کھلاڑی شوہی اوہتانی اور فریڈی فری مین کی شاندار کارکردگی کی بدولت لاس اینجلس ڈوجرز نے ایریزونا ڈائمنڈ بیکس کو 0-8 سے شکست دے کر نیشنل لیگ ویسٹ ڈویژن کا ٹائٹل ایک بار پھر جیت لیا۔ اے ایف پی کے مطابق یہ لاس اینجلس ڈوجرز کا مسلسل چوتھا اور گزشتہ 13 سالوں میں 12 واں ڈویژن ٹائٹل ہے، جس نے ان …
لاس اینجلس ڈوجرز نے12ویں مرتبہ نیشنل لیگ ویسٹ ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
لاس اینجلس۔26ستمبر (اے پی پی):جاپان کے مشہور بیس بال کھلاڑی شوہی اوہتانی اور فریڈی فری مین کی شاندار کارکردگی کی بدولت لاس اینجلس ڈوجرز نے ایریزونا ڈائمنڈ بیکس کو 0-8 سے شکست دے کر نیشنل لیگ ویسٹ ڈویژن کا ٹائٹل ایک بار پھر جیت لیا۔ اے ایف پی کے مطابق یہ لاس اینجلس ڈوجرز کا مسلسل چوتھا اور گزشتہ 13 سالوں میں 12 واں ڈویژن ٹائٹل ہے، جس نے ان کی امریکی بیس بال میں مسلسل بالادستی کو ایک بار پھر ثابت کیاہے۔
31 سالہ جاپان کے مشہور بیس بال کھلاڑی شوہی اوہتانی اور فریڈی فری مین نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔جاپانی سٹار شوہی اوہتانی نے اپنا 54 واں ہوم رن سکور کیا ، جو ان کے کیریئر کا سب سے زیادہ ہے،تاحال وہ نیشنل لیگ میں کائل شواربر کے (56 ہوم رنز) سے صرف دو ہومرز پیچھے ہیں، جبکہ کال ریلی (سیاٹل )60 ہوم رنز کے ساتھ مجموعی طور پر سر فہرست ہیں۔
شوہی اوہتانی اب نیشنل لیگ میں سب سے زیادہ ہوم رنز کرنے والے کھلاڑی کائل شواربر سے صرف دو ہوم رن پیچھے ہیں۔اس فتح کے بعد لاس اینجلس ڈوجرز نے مسلسل چوتھی اور کل 13 سالوں میں 12 ویں مرتبہ نیشنل لیگ ویسٹ ڈویژن کا ٹائٹل جیتا ہے۔میچ میں موکی بیٹس نے بھی دو رنز بنائے جبکہ یوشینوبو یاماموتو نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے 6 اننگز میں صرف 4 ہٹس دیے اور 7کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔واضح رہے کہ اب لاس اینجلس ڈوجرز اپنا اگلا میچ سیاٹل میرینرز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کھیلیں گے۔








